سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

0
147

کھردرے، جھریوں بھرے ہاتھ اور کٹے پھٹے ناخن پوری شخصیت کا وقار مجروح کر دیتے ہیں۔

چہرے کے ساتھ ہاتھ بھی اچھی خاصی توجہ چاہتے ہیں۔ لیکن لڑکیاں عام طور پر انہیں تھوڑی کم اہمیت دیتی ہیں

سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟
سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

نرم و نازک اور خوبصورت ہاتھ تب ہی اچھے لگتےہیں اگر ان کی حفاظت کی جائے۔سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کی ضرورت خاص طور پر بڑھ جاتی ہے۔

کیونکہ خشک موسم کے باعث نہ صرف جلد خراب ہوجاتی ہے بلکہ ناخن بھی بدرنگ ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں۔

ہاتھوں کی پشت کی جلد بہت نرم ہوتی ہے اور موسم کے اثرات سے اس پر فورا جھریاں پڑ جاتی ہیں۔

سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟
سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

ہتھیلی کی پشت کی جلد پر چکنائی والے غدود نہیں ہوتے جس کے باعث اسے جسم کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ چکنائی کی ضروت ہوتی ہے اور مطلوبہ چکنائی نہ ملنے کی صورت میں جلد خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

صابن یا ڈیٹر جنٹ کا زیادہ استعمال بھی ہاتھوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ ہاتھ دھونے کے بعد انہیں کسی اچھے موئسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ صابن کے مضر اثرات سے بچا جاسکے۔

سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟
سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

رات کو سونے سے قبل کچھ دیر موئسچرائزر لگا کر ہاتھوں کا مساج کرنا چاہیے، جس سے وہ نرم اور ملائم رہیں گے۔

انگلیوں میں جہاں پوروں کے نشان ہوتے ہیں وہ جگہ اکثر گہری ہو جاتی ہے، اسے صاف اور باقی جلد سے ہم رنگ کرنے کیلئے ان پر لیموں کا رس لگانا چائیے۔

اس کے علاوہ اکثر جلد میں کم لچک کے باعث جھریاں پڑ جاتی ہیں اور ہاتھ بے جان اور کمزور لگتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے پانی گرم کریں اور اس میں ہاتھ کو کئچھ دیر کیلئے رکھیں۔

سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟
سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

پانی اتنا گرم ہونا چاہئے کہ ہاتھ برداشت کرسکیں۔ اس طرح گرم پانی میں ہاتھ رکھنے سے جلد میں دوران خون بڑھ جائے گا اور کچھ دن مسلسل ایسا کرنے سے ہاتھوں کی صحت لوٹ آئے گی۔

سردیوں میں ہاتھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

Wanna follow our other Partner Websites? Here are those!

Metaverse New Era || 123 Web Plan || Lyrics OST

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here