سشمیتا سنگھ کی دانیال ظفر کی تعریف

0
134

سشمیتا سنگھ کی دانیال ظفر کی تعریف

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سنگھ نے گلوکار علی ظفر کے بھائی اداکار و گلوکار دانیال ظفر کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی الیسہ کے ہمراہ سیر و تفریح کرتی نظر آرہی ہیں، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں دانیال ظفر کا گانا ‘اُڑھ چلیے’ چل رہا ہے۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں جہاں ممبئی کے خوبصورت منظر کی تعریف کی وہیں بتایا کہ یہ گانا ان کی بیٹی کا پسندیدہ گانا ہے، ساتھ ہی سشمیتا نے دانیال ظفر کو مینشن بھی کیا

دانیال ظفر سشمیتا کی جانب سے اس تعریف پر خوشی سے پھولے نہ سمائے اور انہوں نے تفصیلی کمنٹ کے ذریعے کہا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا ہے۔بھارتی اداکارہ نے دانیال کے کمنٹ کے جواب میں انہیں سراہا اور کہا کہ آپ نے ایک خوبصورت پیغام دیا ہے، آپ کی آواز اور یہ گانا دل کے جذبات ہیں۔

سشمیتا سنگھ کی دانیال ظفر کی تعریف

سشمیتا سنگھ کی دانیال ظفر کی تعریف
سشمیتا سنگھ کی دانیال ظفر کی تعریف

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سشمیتا سین نے پاکستانی فنکار کی پذیرائی کی ہو، اس سے قبل معروف یوٹیوبر زید علی اور ان کے دوستوں کی طرف سے اداکارہ کی فلم ‘میں ہوں نہ’ کے سین کو نئے طرز سے شوٹ کرنے پر بھی سشمیتا نے تعریف کی تھی۔

Wanna follow our other Partner Websites? Here are those!

Metaverse New Era || 123 Web Plan || Lyrics OST

سشمیتا سنگھ کی دانیال ظفر کی تعریف

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here